مال متاع
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - دھن دولت، مال و اسباب، روپیہ پیسہ اور سامان۔ "اس کے ساتھ تمام مال متاع ضبط کر لیا گیا۔" ( ١٩٠٩ء، مقالات شبلی، ١٠٨:٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ دو اسماء 'مال' اور 'متاع' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤٦ء کو "قصہ مہر افروز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - دھن دولت، مال و اسباب، روپیہ پیسہ اور سامان۔ "اس کے ساتھ تمام مال متاع ضبط کر لیا گیا۔" ( ١٩٠٩ء، مقالات شبلی، ١٠٨:٥ )
جنس: مذکر